جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت مختلف قانون شکنی پر پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 514 قانون شکن عناصر گرفتار، 461 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پرجشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت مختلف قانون شکنی پر پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری رہا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 514 قانون شکن عناصر کوگرفتار کیا گیا جن کے خلاف 461 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ون ویلنگ پر 415 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 375 مقدمات درج کئے گئے، ہوائی فائرنگ پر 29 ملزمان گرفتاراور 24 مقدمات درج کئے گئے، کائٹ فلائنگ پر 23 ملزمان گرفتار اور 26 مقدمات درج کئے گئے، سائلنسر موڈیفیکیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 47 ملزمان گرفتار ہوئے اور36 مقدمات درج ہوئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی کاروائیوں بارے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں مختلف خلاف ورزیوں پر 194 قانون شکن گرفتار، 174 مقدمات درج کئے گئے، ون ویلنگ پر 174 قانون شکن گرفتار اور155 مقدمات درج کئے گئے، ہوائی فائرنگ پر13جبکہ پتنگ بازی پر 07 ملزمان گرفتاراور 19 مقدمات درج کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی پر بلا تفریق کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر803)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, August 15, 2024