سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک بین الصوبائی ڈکیتوں کو کیفر کردار تک پہنچانے والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب

سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک بین الصوبائی ڈکیتوں کو کیفر کردار تک پہنچانے والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھکر پولیس کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک بین الصوبائی ڈکیتوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر بھکر پولیس کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک اور ڈی ایس پی ارگنائز کرائم ملک مظہر حیات کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے۔انچارج ایلیٹ انسپکٹر محمد عمران، انسپکٹرز عبدالستار عاطف، اظہر جاوید، سب انسپکٹر نذیر حسین اور کانسٹیبل نذر حسین کو سی سی ون اور کیش انعامات دئیے گئے،مذکورہ ٹیم نے پنجاب اور کے پی کے پولیس کو مطلوب خطرناک مجرمان کمال عرف کمالا اور احسن زبیر کو کیفر کردار تک پہنچایا۔مذکورہ مجرمان بھکر، میانوالی، خوشاب اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بہترین کارکردگی پر اہلکاروں کو گیلنٹری ایوارڈز، تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، رواں برس شاندار کارکردگی کے حامل 40 افسران و اہلکاروں کو قائداعظم پولیس میڈل، پریذیڈنٹ پولیس میڈلز سے نوازا جا رہا ہے، 36 پولیس افسران و اہلکاروں کو پریذیڈنٹ پولیس میڈلز جبکہ 04 کو قائداعظم پولیس میڈلز ملیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں بھتہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اعوان، ڈی پی او بھکر عبداللہ لک، ایس پی ڈولفن شاہ میراور اے ایس پی عبدللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر802)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 15, 2024