ٍٍپنجاب پولیس نے ایک بار پھر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، 50 سے 60 حملہ آور دہشت گرد پسپا ہو کر فرار
پنجاب پولیس نے ایک بار پھر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، حملہ آور دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے، ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے اچانک حملہ کیا، 50 سے 60 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے، تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس کے جانبازوں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کاروائی کی،پولیس کی بھرپور فائرنگ نے دہشت گردوں کو پسپائی اورفرارہونے پر مجبور کر دیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ چوکی پر تعینات تمام اہلکاروں کو گیلنٹری میڈلز، تعریفی اسناد، کیش انعامات دئیے جائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس فورس کا مورال بلند ہے، دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا، دہشت گردوں، شرپسند عناصر کو کسی صورت صوبہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی، آر پی او ڈی جی خان کی زیر کمانڈ ایلیٹ اور کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان ایلیٹ ٹیموں کے ہمراہ فوری چیک پوسٹ ترمن پر پہنچے، آپریشن کی خود نگرانی کی، ایس ایچ او تھانہ وہوا اپنی نفری کے ہمراہ پہلے سے چیک پوسٹ لکھانی پر موجود تھے، آر پی او ڈی جی خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ فراہم کیا گیا ہے، سرحدی چوکیوں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی، رینجرز، دیگر اداروں کے ہمراہ موک ایکسرسائزز جاری ہیں،پنجاب خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں پولیس کا دیگر اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ دشمن کے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر801)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, August 15, 2024