آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو کی جشن آزادی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جشن آزادی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش
 لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر بہترین ڈیوٹی ادا کی، شہریوں کو مکمل پرامن ماحول فراہم کیا، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی الرٹ ہو کر بہترین ڈیوٹی ادا کی،جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے شہریوں کو مکمل پرامن ماحول فراہم کیا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ٹیموں نے شدید رش میں امن و امان کی فضا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی،شاہراہوں، پارکوں، تفریحی مقامات پر فیملیز اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا گیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں، سی ٹی ڈی کارپورلز، ٹریفک پولیس و ڈولفن فورس سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز نے بہترین فرائض ادا کئے، اہم ترین موقع پر بہترین ڈیوٹی ادا کرنے پر پوری فورس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خدمت خلق اور فرض شناسی کے اسی جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر800)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, August 15, 2024