Aug 15, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جشن آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کو مبارک باد دی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کی فرض کی راہ میں 1640 شہادتیں ارض وطن سے لازوال محبت کی علامت ہیں، ارض پاک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جشن آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ آئی ج نے بتایا کہ یوم آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور رہے ۔
(روز نامہ جنگ)
*********************
