Aug 14, 2024
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے،ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز بھی ماتحت اہلکاروں کو ذاتی و محکمانہ امور میں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں تاکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
