آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی 78ویں یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کو مبارک باد
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جشن آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کو مبارک باد دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس یوم آزادی پر شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کے عزم کو دہراتی ہے، پنجاب پولیس کی فرض کی راہ میں 1640 شہادتیں ارض وطن سے لازوال محبت کی علامت ہیں، ارض پاک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان، افسر اور سپاہی ملک و قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جشن آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں سے جشن آزادی کی تمام تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، شہری جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے قومی وقار اور تہذیب کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائیں گے،
پنجاب پولیس نے جشن آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات یقینی بنائے۔لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، جشن آزادی کی تقریبات اور شہریوں کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ یوم آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور رہے، 311 ایلیٹ فورس، 163 کیو آر ایف ٹیمیں، 811 پٹرولنگ وہیکلز، 1460 موٹر سائیکل سوار ٹیمیں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔150 واک تھرو گیٹس، 1500 میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں، پٹرولنگ، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ٹریفک پولیس نے بہترین انتظامات یقینی بنائے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، روڈز بلاک اور خواتین کو تنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جشن آزادی پر صوبہ بھر میں 527 پروگرامز، ریلیاں، مارچ پاسٹ سمیت دیگر پروگرامز منعقد ہوئے، پنجاب پولیس کے 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ان نے پروگرامز اور شہریوں کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج پرچم کشائی کی 251 تقاریب منعقد ہوئیں، 44 ریلیاں اور مارچ پاسٹ کی 11 واکز منعقد ہوئیں، 08 مقامات پر عوامی اجتماعات، 44 سیمینار، کانفرنس اور کنونشن منعقد ہوئے، کھیلوں کے 18 مقابلے، اہم حکومتی عمارات میں 91 فنکشن جبکہ قومی ہیروز اور شہداء کی قبروں پر 59 تقاریب منعقد ہوئیں، شہریوں نے اسلامی شعار، قومی تہذیب کے مطابق جشن آزادی کی خوشیوں کو منایا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر799)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, August 14, 2024