آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیالکوٹ کے علاقے پسرور میں زمین تنازع پر 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیالکوٹ کے علاقے پسرور میں زمین تنازع پر 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سیالکوٹ کے علاقے پسرور میں زمین تنازع پر 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی جلد فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر797)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, August 14, 2024