سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس ایک فیملی ہے،ملازمین اور انکے اہل خانہ کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز بھی ماتحت اہلکاروں کو ذاتی و محکمانہ امور میں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں تاکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے انسپکٹر خورشید احمد (ریٹائرڈ) کی تبدیلی تفتیش کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ لاہور پولیس کے باورچی محمد سرور کی بیٹی کی تعلیمی اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھجوا دی۔ اے ایس آئی محمد ممتاز (مرحوم) کی اہلیہ کی تنخواہ اجراء کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ اے ایس آئی محمد ممتاز کے بیٹے کی فیملی کلیم پر وائرلیس آپریٹر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ویلفیئر اور ایڈمن امور سے متعلقہ درخواستوں پر ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر796)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 13, 2024