آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پولیس ڈے کیئر سنٹر، تحفظ منزل فوسٹر ہوم، تحفظ درسگاہ کے پیشہ وارانہ امور بارے جائزہ اجلاس

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پولیس ڈے کیئر سنٹر، تحفظ منزل فوسٹر ہوم، تحفظ درسگاہ کے پیشہ وارانہ امور بارے جائزہ اجلاس
تحفظ منزل فوسٹر ہوم نے 06 ماہ میں 111 گمشدہ بچوں اور افراد کو  فیملیز سے ملوایا، انچارج تحفظ منزل فوسٹر ہوم
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا تحفظ منزل فوسٹر ہوم سینکڑوں گمشدہ بچوں اور افراد کو انکے اہل خانہ سے ملواچکا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور میں قائم پنجاب پولیس کا پولیس ڈے کیئر سنٹر انٹرنیشنل ڈے کیئرز کی طرز پربچوں کوپروٹوکول کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈیڑھ ماہ سے 04 سال تک کے بچوں کو محفوظ ماحول، خوراک، لرننگ اینڈ گرومنگ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈے کیئر سنٹر میں سہولیات کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم اور تحفظ درسگاہ میں سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے بالخصوص زیادہ سے زیادہ ٹرانسجینڈرز بچوں کو تحفظ درسگاہ میں سہولیات سے استفادہ کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پولیس ڈے کیئر سنٹر، تحفظ منزل فوسٹر ہوم، تحفظ درسگاہ کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا،
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ایس ایس پی آپریشنز لاہور،  ایس پی ہیڈکوارٹرز، متعلقہ افسران نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال نے پولیس ڈے کیئر سنٹر میں پولیس ملازمین کے بچوں کو فراہم کی جائے والی سہولیات سے آگاہ کیا، ایس ایس ایس پی آپریشنز لاہورنے کہاکہ پولیس ملازمین نے ڈے کیئر سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے، انچارج تحفظ منزل فوسٹر ہوم نے بتایا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم نے 06 ماہ میں 111 گمشدہ بچوں اور افراد کو  فیملیز سے ملوایا، آئی جی پنجاب نے تمام پراجیکٹس سے زیادہ سے زیادہ شہریوں اور ملازمین کو سہولت فراہم کرنے بارے احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر795)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 13, 2024