پنجاب ہائی وے پٹرول: لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبے کی تمام شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی سرکوبی کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں،پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 10 لاکھ 63 ہزار 1 سو 61 افراد کو چیک کیا،دورانِ چیکنگ 204 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا، 5 لاکھ 21 ہزار 5 سو 34 گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے 106 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 78 ہزار 5 سو 35 ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 14474 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، جرمانے کی مد میں 3 کروڑ 32 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 353 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 5054 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔17 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ 51 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔3284 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔پولیس خدمت مراکز پر 2069 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 22 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 508 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر793)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, August 12, 2024