آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، خدمت و تحفظ مراکز، میثاق سنٹرز، ڈسٹرکٹ وویمن پولیس کونسل کی کارکرگی کا جائزہ اجلاس
لاہور 12 اگست: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے ذریعے تشدد، زیادتی، استحصال کا شکار خواتین کو فوری ریلیف کی فراہمی ممکن ہوئی، ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کے ذریعے 04 ماہ میں 58500 سے زائد خواتین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے ریفر کئے جانے والے کیسز خود مانیٹر کریں، فوری ایکشن لیں، ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ تحفظ مراکز ٹرانسجینڈرز، معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد اور بحالی کا اہم ذریعہ ہیں، تحفظ مراکز کی کارکردگی مزید بہتر، متاثرہ افراد کو بھرپور مدد کی فراہمی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کمزرو طبقات کے تحفظ اور انہیں قانونی و سماجی مدد کی فوری فراہمی کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات میں مزید تیزی لائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، پولیس خدمت و تحفظ مراکز، میثاق سنٹرز، ڈسٹرکٹ وویمن پولیس کونسل کی کارکردگی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،
ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹیز اتھارٹی رفعت بخاری، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر رضوان خان، اے آئی جی ویلفیئر شائستہ ندیم اجلاس میں موجود تھے، ایس ایس پی رفعت بخاری نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے قیام سے اب تک کارکردگی بارے بریفنگ دی،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے تحفظ مراکز، ڈسٹرکٹ وویمن پولیس کونسل کی کارکردگی سے آگاہ کیا،تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، انچارجز تحفظ مراکز، وکٹم سپورٹ افسران، ممبرز ڈسٹرکٹ وویمن پولیس کونسل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں تمام پراجیکٹس کے پیشہ ورانہ امور بارت تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے مختلف ہدایت جاری کیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر791)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, August 12, 2024