Aug 12, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ سے زائد مزید رقوم جاری کر دی گئی تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے انسپکٹر محمد اکبر کو شوگر کے علاج، مصنوعی ٹانگ کیلئے ساڑھے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کی جونیئر کلرک شازیہ رفیق کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ لاہور پولیس کے ریٹائرڈ کانسٹیبل محبوب عالم کو گردوں اور فالج کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے گئے، ملتان پولیس کے سب انسپکٹر محمد سرفراز کو آنکھ کے آپریشن کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
********************