پنجاب پولیس کا پہلا لیڈی ڈولفن اسکواڈ فیصل آباد میں تیار

Aug 11, 2024

فیصل آباد پولیس کی جانب سے لوگوں خاص کرخواتین کے لیے لیڈی پولیس کا ڈولفن اسکواڈ متعا رف کرایا گیا ہےـاس اسکواڈ کو متعارف کرانے کا مقصد روایتی فرائض مردوں سے لے کر خواتین اہلکاروں کو منتقل کرنا ہےـ یہ اسکواڈ خواتین کو بااختیار بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گاـ فیصل آباد کے شہر میں دن بدن بڑھتےجرائم اور امن و امان کے دشمنوں کے خلاف لیڈی ڈولفنز کا یہ پہلا اسکواڈ ہے جوفیصل آباد کی سڑکوں پر اپنی تربیت کا عملی مظاہرہ کررہا ہےـ اس اسکواڈ میں شامل خواتین کوخصوصی تربیت دی گئی ہے۔اس تربیت میں خواتین اہلکاورں کو 500 سی سی ہیوی بائیک اور خودکارہھتیار چلانا سکھایا گیا ہےـ پنجاب میں پہلی بار لیڈی ڈولفنز کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کےڈیوٹی کرتی نظر آئیں گیں، اس تربیت میں شامل 500 لیڈی کمانڈوز اہلکار 500سی سی ہیوی بائیک کے ساتھ خودکار ہھتیاروں سے لیس ہو کر اب سڑکوں پر ناکے لگائیں گی ـاور اس کے علاوہ اسنیپ چیکنگ بھی کریں گی ـ سی پی او فیصل آباد  کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لیڈیز ڈولفنز ایسے عوامی مقامات پر گشت کریں گی جہاں خواتین زیادہ تعداد میں موجود ہوں گی ،جیساکہ یونیورسٹیز اور بازاروں میں خواتین کثیر تعداد میں موجود ہوتی ہیں ـاس طرح وہاں موجود خواتین کو بات کرنے میں آسانی ہوگی ـ

**************************