لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز بلاتعطل جاری،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 400 چھاپے مارے گئے،مکروہ دھندے میں ملوث 185 ملزمان گرفتار ہوئے، 184 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 131 کلو گرام چرس، 02 کلو ہیروئن، 1 کلو آئس، 1418 لٹرز شراب برآمد کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 42067 ریڈز کئے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 20064 ملزمان گرفتار اور19534 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 11972 کلوگرام چرس، 66 کلو گرام آئس، 232 کلو گرام ہیروئن، 294 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 26 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************