آئی جی سے ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Aug 09, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں اور مسائل سنے، فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آ ئی جی پنجاب نے پی ٹی سی چوہنگ کی سابقہ سائیکالوجسٹ اقصٰی صفدر کی کنٹریکٹ کی تجدید کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ہیڈ کانسٹیبلز جمشید علی، محمد طفیل کے بیٹوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں،

(روز نامہ پاکستان)

********************