آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے کی رقم جاری۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی افسران واہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے مظفر گڑھ کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل سلطان احمد کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے، راولپنڈی کے زخمی کانسٹیبل محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، مظفر گڑھ کے زخمی کانسٹیبل مُحمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے، پاکپتن کے زخمی کانسٹیبل محمد عمران کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل عصمت اللہ کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے،لاہور پولیس کے غازی ہیڈ کانسٹیبل عبد الجبار کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ مذکورہ بالا افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران مضروب ہوئے تھے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد فنڈز اجراء کی منظوری دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت دیگرسپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر780)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 8, 2024