پنجاب پولیس راجن پور کے شہید کانسٹیبل محمد حاجی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

پنجاب پولیس راجن پور کے شہید کانسٹیبل محمد حاجی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔
وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی، ممبران صوبائی اسمبلی سردار خضر خان مزاری، سردار عبد العزیز جگن سمیت سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔
کانسٹیبل محمد حاجی شہید نے فرض کی راہ میں بہادری سے جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور میں پولیس پکٹ پر حملے میں شہید ہونے والے ایلیٹ کانسٹیبل محمد حاجی کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کانسٹیبل محمد حاجی شہید نے فرض کی راہ میں بہادری سے جام شہادت نوش کیا، محکمہ اس عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کانسٹیبل محمد حاجی شہیدکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔پنجاب پولیس راجن پور کے شہید کانسٹیبل محمد حاجی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی،قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی، ممبران صوبائی اسمبلی سردار خضر خان مزاری، سردار عبد العزیز جگن نے نماز جنازہ میں شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان، ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر) دوست محمد،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔رینجرز، پولیس و انتظامیہ کے افسران، میڈیا نمائندگان، وکلاء، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
 
ایڈیشنل آئی جی جنوب پنجاب اور آر پی اوڈی جی خان نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی، ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان کی شہید کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان نے کہاکہ شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات عمل میں لائیں گے، واقعہ میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے شہید کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہاکہ شہید کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید حاجی محمد نے تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پکٹ لنڈا موڑ پر ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کانسٹیبل محمد حاجی نے سوگواران میں والدین، بیوی اور 05 بچے چھوڑے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر779)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 8, 2024