سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین، انکے اہل خانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین، انکے اہل خانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں اور مسائل سنے، ریلیف بارے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں اور مسائل سنے، فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آ ئی جی پنجاب نے پی ٹی سی چوہنگ کی سابقہ سائیکالوجسٹ اقصٰی صفدر کی کنٹریکٹ کی تجدید کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ہیڈ کانسٹیبلز جمشید علی، محمد طفیل کے بیٹوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل ظفر اقبال شہید کے بچوں کے تعلیمی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔کانسٹیبل محمد حفیظ شہید کے بیٹے کے ایس پی یو سے سی پی او تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ہدایات جاری کیں۔ کانسٹیبل ملک نور محمد شہید کے اہلخانہ کی درخواست پر ڈی پی او خانیوال کو ذاتی نگرانی میں مسائل حل کروانے کا حکم دیا۔ انسپکٹر فدا حسین شہید کے اہل خانہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ موثر کوارڈینیشن اور فالو اپ سے تمام درخواستوں پر فوری کاروائی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ویلفیئر، دیگر پیشہ ورانہ امور بارے درخواستوں پر بھی ریلیف کے احکامات جاری کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں مسائل حل کرکے ملازمین کے اہل خانہ کو ریلیف فراہم کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر778)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 8, 2024