زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر جرمانے فیس میں اضافہ واپس

Aug 08, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایکسپائر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید پر بڑا ریلیف دید یا۔16 جنوری 2024 سے قبل زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر جرمانے فیس میں اضافہ واپس لے لیا ایسے تمام شہری جن کے لائسنس 16 جنوری 2024 سے قبل ایکسپائر ہوئے وہ پرانے جرمانوں کے ساتھ لائسنس رینو کروا سکتے ہیں 16 جنوری 2024 سے یا اس کے بعد ایکسپائر لائسنسوں پر نیا فیس شڈول ہی لاگو ہے پرانے شیڈول کے مطابق ایکسپائر لائسنس پر جرمانہ 75 سے 500 روپے فی سال تھا۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ طہر نے کہا کہ لرنر پرمٹ کی تجدید کی فیس فی لرنر 5 سو روپے ہی ہے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی شہریوں کو لائسنس کی تجدید کروانے کی ہدایت بھی کی۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ طہر نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

(روز نامہ جنگ)

*************************