Aug 08, 2024
مریم نواز نے لاہور چوہنگ میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی نذیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت شہید اے ایس آئی نذیر کی فیملی کا بھرپور ساتھ دے گی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************