وزیر اعلی مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن: پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری
خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس ٹیمیں صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز سلحہ کے پاک کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجا ب پولیس نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمدکئے گئے ہیں۔ ماہ جنوری سے جاری خصوسی مہم میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1022 کلاشنکوفیں، 27634 پسٹل، 2124 بندوقیں، 1952 رائفلز، 441 ریوالور اور01 لاکھ 79 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 100 کلاشنکوف، 5813 پسٹل، لاہور میں 422 رائفلز، 224 بندوقیں، 41 ریوالور اور تقریبا 34 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور سٹاک کی انسپکشن کا عمل بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جائے جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے جاری کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر776)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, August 7, 2024