پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں برس اب تک 14 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ رواں برس کے ابتدائی 07 ماہ میں اب تک 14 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں، رواں برس یکم جنوری سے جولائی کے آخرتک 04 لاکھ 07 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 07 لاکھ 04 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 3932 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 01 لاکھ 02 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، تقریبا 15 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی، 94 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 45 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 2820 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 63543 شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 77 شہریوں نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 36 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،640 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن  (ROPE) کروائی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے، کارکردگی کر مزید بڑھائیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر775)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Wednesday, August 7, 2024