آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد، اے ایس آئی نذیر احمد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اے ایس آئی نذیر احمد شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے سندر میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کے اے ایس آئی نذیر احمد کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اے ایس آئی نذیر احمد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سیکریٹری ہوم نورالامین مینگل، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایس ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ فرقان بلال سمیت سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شہید اے ایس آئی کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی نذیر احمد شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اے ایس آئی نذیر احمد شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اے ایس آئی نذیر احمد شہید کے پسماندگان میں زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اے ایس آئی نذیر احمد شہید کے بیٹے محمد احمد اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اے ایس آئی نذیر احمد نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا ہے،، محکمہ لازوال قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گا، شہید کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس اے ایس آئی نذیر احمد شہید جیسے 1639 شہداء اور 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے، شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران شہید اے ایس آئی کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھیں،
قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،شہید اے ایس آئی محمد نذیر کا تعلق آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ لاہور سے ہے اے ایس آئی نذیر احمد نے گذشتہ شب سندر کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا،
(ہینڈ آؤٹ نمبر774)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, August 7, 2024