ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، پولیس افسروں، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Aug 07, 2024

 

 محکمہ پولیس پنجاب کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد اب افسران اور اہلکاروں کا بھی ٹریفک چالان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز سید غضنفر شاہ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ باوردی اہلکار اور دیگر سٹاف کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی ، پولیس اہلکار سرکاری اور پرائیوٹ گاڑیوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے ، یہ اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے محکمے کی بدنامی کا باعث بن رہے،اعلامیے میں کہا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکار کسی بھی گاڑی میں ہوں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا۔ تمام اضلاع کے فیلڈ افسران ہدایت نامے کے مطابق کارروائی کریں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************