Aug 07, 2024
لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ‘سپیشل آپریشنز سیل نے اقدام قتل کے مقدمہ میں خطرناک مطلوب اشتہاری کوجرمنی سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری ہرمن زمان بھٹہ 2023 سے تھانہ سٹی جلال پور جٹاں گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، جرمن پولیس نے باضابطہ کاروائی کے بعد اشتہاری ہرمن زمان کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔ پنجاب پولیس گجرات کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*******************
