پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی اہم کامیابی، اقدام قتل کے مقدمہ میں خطرناک مطلوب اشتہاری جرمنی سے گرفتار

پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی اہم کامیابی، اقدام قتل کے مقدمہ میں خطرناک مطلوب اشتہاری جرمنی سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں خطرناک مطلوب اشتہاری کوجرمنی سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری ہرمن زمان بھٹہ 2023 سے تھانہ سٹی جلال پور جٹاں گجرات پولیس کو  مطلوب تھا۔ اشتہاری ہرمن زمان نے شہری کو گولیاں مار کر زخمی کیا، اقدام قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، جرمن پولیس نے باضابطہ کاروائی کے بعد اشتہاری ہرمن زمان کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔ پنجاب پولیس گجرات کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایف آئی آر اور انٹر پول کے تعاون سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر773)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 6, 2024