وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
رواں سال بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 63 ہزار 137 مقدمات درج، 33 ہزار 845 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 06 اگست: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ رواں برس سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 63 ہزار 137 مقدمات درج کئے گئے، پولیس کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 33 ہزار 845 ملزمان گرفتار کئے گئے، بجلی چوری کے 39 ہزار 300 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 5295 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 18479 مقدمات درج کرتے ہوئے18250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں لیسکو اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون سے بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید موثر بنایا جائے، بجلی چوری مقدمات کے چالان کی شرح کو مزید بہتر، زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں سے ریکوری کیلئے لیسکو اور متعلقہ افسران کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے۔قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر772)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, August 6, 2024