اے آئی جی فنانس ایس ایس پی محمد نوید کی صدارت میں پولیس ملازمین کی پنشن کمیٹی کے 10ویں اجلاس کا انعقاد

اے آئی جی فنانس ایس ایس پی محمد نوید کی صدارت میں پولیس ملازمین کی پنشن کمیٹی کے 10ویں اجلاس کا انعقاد
تمام ملازمین کے پنشن کیسز بذریعہ ایف ایم ایس سسٹم آن لائن تیار کئے جائیں، محمد نوید
 تمام ملازمین کا سروس پروفائل ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ایف ایم ایس سسٹم کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا جائے، اے آئی جی فنانس
 
لاہور 06 اگست: اے آئی جی فنانس ایس ایس پی محمد نوید کی زیر صدارت پولیس ملازمین کے پنشن کیسز کی بروقت تکمیل کیلئے پنشن کمیٹی کے 10ویں اجلاس کا سنٹرل پولیس آفس میں انعقاد کیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب پولیس کی تمام فیلڈ فارمیشنز، ریجنل آفسز کے پنشن امور سے متعلقہ افسران اے ڈی آئی جیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، آفس سپرنٹنڈنٹس نے کی۔ اجلاس میں پولیس ملازمین کی پنشن سے متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے آئی جی فنانس محمد نوید نے پولیس ملازمین کے زیر التوا پنشن کیسز کی جلد تکمیل بارے احکامات جاری کئے۔ اے آئی جی فنانس نے کہاکہ تمام اے ڈی آئی جیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، آفس سپرنٹنڈنٹس، پولیس ملازمین کے پنشن کیسز کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، اے آئی جی فنانس، محمد نوید نے ہدایت کی کہ تمام ملازمین کے پنشن کیسز بذریعہ ایف ایم ایس سسٹم آن لائن تیار کئے جائیں اور تمام ملازمین کا سروس پروفائل ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ایف ایم ایس سسٹم کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا جائے، اے آئی جی فنانس محمد نوید نے کہاکہ مکمل ہونے والے پنشن کیسز کی ماہانہ رپورٹس ہر ماہ کی 04 تاریخ سے قبل سنٹرل پولیس آفس جمع کروائی جائے، زیر التوا کیسز بارے اے ڈی آئی جیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، آفس سپرنٹنڈنٹ وضاحتی رپورٹ جمع کروائیں گے، اے آئی جی فنانس نے ہدایت کی کہ زیر التوا کیسز کے زیرو ہونے پر کلیرنس سرٹیفیکیٹ سنٹرل پولیس آفس جمع کروائے جائیں جبکہ اے ڈی آئی جیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، آفس سپرنٹنڈنٹس، ملازمین کی ریٹائرمنٹ تاریخ سے 120 روز قبل پنشن اجرا کیلئے کام کا آغاز کردیں۔ دوران اجلاس پولیس ملازمین کے پنشن امور، زیر التوا کیسز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔3.
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر771)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 6, 2024