آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری
رواں سال کے پہلے 07 ماہ میں 01 ارب 53 کروڑ روپے فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور 06 اگست: انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال کے پہلے 07 ماہ میں 01 ارب 53 کروڑ روپے فورس کی ویلفیئر پرمختلف کیٹیگریز میں خرچ کئے گئے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 55 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کئے گئے، صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کیٹیگری میں 18 کروڑ روپے دیئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 39 کروڑ روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو ساڑھے 04 کروڑ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 20 کروڑ 30 لاکھ روپے دئیے گئے،گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 18 کروڑ روپے دئیے گئے، پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے 01 کروڑ 55 لاکھ روپے دئیے گئے، ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں بھی ملازمین کو 02 کروڑ کے لگ بھگ فنڈز دئیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، پولیس ملازمین کی فیملیز کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر770)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, August 6, 2024