لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا سخت کریک ڈاؤن جاری، لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں منشیات کی لعنت کے قلع قمع کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی۔ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 259 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 125 ملزمان گرفتار کئے گئے، 124 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 54 کلو گرام چرس، 01 کلو ہیروئن، 1349 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 41 ہزار سے زائد ریڈز کی گئیں، منشیات کے دھندے میں ملوث 19068 مقدمات درج کرتے ہوئے 19596 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 11610 کلو گرام چرس، 63 کلوگرام آئس، 216 کلو گرام ہیروئن، 294 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 21 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************