Aug 06, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، آرپی اوز، ڈی پی اوز ملازمین کو درپیش مسائل کا اپنی نگرانی میں فوری حل یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام افسران فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، ویلفیئر اور ڈسپلن سمیت تمام امور سے متعلقہ درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہارآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف فراہمی بارے احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************
