لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، 2 ملزم گرفتار

Aug 04, 2024

 

لاہور میں ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ مار کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ کاہنہ میں لڑکی نے نوجوان سے اپنے فلیٹ پر ناشتہ منگوایا اور جب نوجوان ناشتہ لیکر پہنچا تو تین مزید افراد فلیٹ میں گھس گئے۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان کو جھانسہ دیا، ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والا متاثرہ شہری جب فلیٹ کے اندر گیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ تشدد کے بعد نوجوان سے رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان، نوجوان پر تشدد کرتے رہے اور خاتون ویڈیو بناتی رہی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کائنات سمیت دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

************************