: وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 300 چھاپے مارے گئے، مکروھ دھندے میں ملوث 128 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 125 مقدمات درج کئے گئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 46 کلو گرام چرس، 04 کلو ہیروئن ، 16 کلو افیون ،01 کلو آئس، 2079 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 40 ہزار سے زائد ریڈز کئے گئے ، منشیات کے دھندے میں ملوث 19316 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 18794 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 11488 کلوگرام چرس، 63 کلو گرام آئس، 213 کلو گرام ہیروئن ، 294 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 17 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ۔
(روز نامہ جناح)
***********************