وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن: صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا سخت کریک ڈاؤن

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن: صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا سخت کریک ڈاؤن
 صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 259 چھاپے، 125 ملزمان گرفتار، 124 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
 
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں منشیات کی لعنت کے قلع قمع کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 259 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 125 ملزمان گرفتار کئے گئے، 124 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 54 کلو گرام چرس، 01 کلو ہیروئن، 1349 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 41 ہزار سے زائد ریڈز کی گئیں، منشیات کے دھندے میں ملوث 19068 مقدمات درج کرتے ہوئے 19596 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 11610 کلو گرام چرس، 63 کلوگرام آئس، 216 کلو گرام ہیروئن، 294 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 21 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عادی مجرمان، ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر769)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, August 5, 2024