آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کو 119ویں نیشنل مینیجمنٹ کورس میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد
ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کو خصوصی تعریفی خط سے نوازا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 119ویں نیشنل مینیجمنٹ کورس میں ٹاپ کرنے پر ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کومبارکباد دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کو خصوصی تعریفی خط سے نوازا۔ 119ویں نیشنل مینیجمنٹ کورس میں ملک بھر کے مختلف محکموں کے افسران شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اہم ترین پروفیشنل کورس میں ہمایوں بشیر تارڑ کی پہلی پوزیشن پاکستان پولیس سروس کے لئے باعث افتخار ہے۔ ہمایوں بشیر تارڑ قبل ازیں پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر768)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, August 5, 2024