شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران گولیوں کا نشانہ بننے والے پنجاب پولیس کے جانباز غازیوں کی شاندار حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 100 غازی پولیس اہلکاروں کیلئے 01 کروڑ روپے جاری کر دئیے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پنجاب پولیس کے جانباز غازیوں کی شاندار حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 100 غازی پولیس اہلکاروں کیلئے 01 کروڑ روپے جاری کر دئیے ہر پولیس غازی کو 01 لاکھ روپے فی کس ملیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ کیش ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 06 گولیوں سے زخمی ہونے والا بہادر پولیس جانباز سر فہرست ہے، 09 پولیس غازیوں کو فرض کی راہ میں فی کس03 گولیاں لگیں، خطرناک مجرموں سے مقابلے میں 25 غازیوں کو 02 گولیاں لگیں جبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں 65 غازیوں کو ایک ایک گولی لگی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ غازیوں کے بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی کیلئے محکمہ پولیس ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، پولیس کے بہادر جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس 1638 شہدا، 1700 سے زائد بہادر غازیوں کی امین فورس ہے، ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ غازی جوانوں اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، غازیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر767)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, August 5, 2024