سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف فراہمی بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، آرپی اوز، ڈی پی اوز ملازمین کو درپیش مسائل کا اپنی نگرانی میں فوری حل یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام افسران فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، ویلفیئر اور ڈسپلن سمیت تمام امور سے متعلقہ درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہارآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف فراہمی بارے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد رفیق کی پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نمرہ غلام مصطفٰی کی سرکاری رہائش فراہم کرنے کی درخواست سی سی پی او لاہور کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی۔آئی ج پنجاب نے کانسٹیبل محمد رمضان شہید کی اہلیہ کی مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی محمد امیر کی ڈسپلن امور سے متعلق درخواست ضروری کاروائی کیلئے اے آئی جی ڈسپلن کو میرٹ پر ریلیف فراہمی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبل حمید احمد کی طبی اخراجات میں معاونت کی درخواست ریلیف فراہمی کیلئے ڈی آئی جی ویلفیئر کو بھجوا دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر محمد زبیر کی حافظ آباد سے منڈی بہاؤالدین تبادلے کی درخواست پر آر پی او گوجرانوالہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس ملازمین کی درخواستوں پر فوری کاروائی کرکے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر766)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, August 5, 2024