وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن : پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن : پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی
ایک روز میں صوبہ بھر میں 300 چھاپے، مکروھ دھندے میں ملوث 128 ملزمان گرفتار، 125 مقدمات درج، بڑی مقدار میں منشیات برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  کی  ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 300 چھاپے مارے گئے،  مکروھ دھندے میں ملوث 128 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 125 مقدمات درج کئے گئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 46 کلو گرام چرس، 04 کلو ہیروئن ، 16 کلو افیون ،01 کلو آئس، 2079 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 40 ہزار سے زائد ریڈز کئے گئے ، منشیات کے دھندے میں ملوث 19316 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 18794 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 11488 کلوگرام چرس، 63 کلو گرام آئس، 213 کلو گرام ہیروئن ، 294 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 17 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور گردونواح میں  سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے، والدین ، اساتذہ ، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے منشیات کے خلاف آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر764)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, August 3, 2024