سنٹرل پولیس آفس: ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس
اجلاس میں لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ننکانہ اور قصور ریجن کے پولیس ، لیسکو اور ایف آئی اے افسران کی شرکت ۔
بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، مقدمات کی چالاننگ اور اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ننکانہ اور قصور ریجن کے لیسکو اور ایف آئی اے افسران نے شرکت کی ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اور اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت بھی موجود تھے۔ شیخوپورہ اور ساہیوال ریجن کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، مقدمات کی چالاننگ اور اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔ تمام اداروں نے مل کر بجلی چوری میں ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف باہمی اشتراک سے کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والے قانون شکن عناصر کے خلاف مل کر بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوری مقدمات کے اشتہاری مجرمان کو ترجیحی بنیادوں پر قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے بجلی چوری مقدمات کی چالاننگ کی شرح کو ایک ہفتے کے اندر مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ۔ شہزادہ سلطان نے ہدایت کی کہ ضلعی پولیس ٹیمیں لیسکو افسران کے ساتھ اشتراک سے بڑے ڈیفالٹرز کو قانون کی گرفت میں لائیں ، چالاننگ شرح کو مزید بہتر بنایا جائے ، ساتھ ہی ساتھ بجلی چوری میں ملوث مجرمان سے ریکوریز کیلئے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ پولیس اور لیسکو افسران موثر کوارڈینیشن اور ڈیٹا شئیرنگ سے سابقہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے اقدامات کریں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، کریک ڈاؤن کی فالو اپ رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ اجلاس میں لیسکو اور ایف آئی اے افسران کی مشاورت سے کریک ڈاؤن کو تیز کرنے بارے مختلف تجاویز اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر763)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, August 3, 2024