پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی اہم کامیابی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی اہم کامیابی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے،  اسی سلسلے میں پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا یے۔  تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم حسیب احمد نے 2021 میں گوجرانوالہ میں ساتھی ملزم یونس کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کیا تھا۔ واردات کے بعد دونوں اشتہاری بیرون ملک فرار ہو گئے۔ دونوں مجرمان صدر کامونکی گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے۔  انسپکٹر خالد وریاہ کی سربراہی میں ٹیم نے دونوں مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے چند ماہ قبل اشتہاری یونس کو عمان سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کی۔ واقعہ میں ملوث اسکا ساتھی اور دوسرے اشتہاری حسیب احمد کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا یے۔  اشتہاری حسیب احمد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او رانا ایاز سلیم اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے اور ایف آئی آر اور انٹر پول کے تعاون سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر762)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, August 2, 2024