لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں امتیاز، جہانگیر اور طارق کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے ۔آئی جی نے کہاکہ پولیس افسران و جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جانیں قربان کیں، اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سلام اور ان کے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ شہید پولیس لائنز،کچہ ماچھکہ پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں اداکی گئی ،مزید برآں انہوں نےنے مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب پولیس کے افسر وں اور جوا نوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث قانون شکنوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جارہا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
