آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کوناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل
ملزمان کے قبضہ سے 993 کلاشنکوف، 2065 بندوقیں، 425 ریوالور، 26 ہزار 617 پسٹل، 1921 رائفلز اور 01 لاکھ 76ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس صوبے کے تمام اضلاع سے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہے، خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں مختلف آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 993 کلاشنکوف، 2065 بندوقیں، 425 ریوالور، 26 ہزار 617 پسٹل، 1921 رائفلز اور 01 لاکھ 76ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 102 کلاشنکوف، 217 بندوقیں، 41 ریوالور، 424 رائفلز، 05 ہزار 685 پسٹلز اور 34 ہزار سے زائد گولیاں ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث قانون شکنوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس چیکنگ اور سٹاک کی انسپکشن کا عمل بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے جاری کریک ڈاؤن کی نگرانی خود کریں، ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر758)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, August 1, 2024