انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مون سون بارشوں کے پیش نظر پولیس فورس کوصوبے کے تمام اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے پیش نظر پنجاب پولیس کے افسران اور جوان الرٹ رہیں، پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں جبکہ سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کو خود مانیٹر کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے، پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بارش کی وجہ سے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے،مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر757)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************