انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں امتیاز، جہانگیر اور طارق کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سب انسپکٹر محمد رمضان اورپی سی جوانوں امتیاز، جہانگیر اور طارق نے فرض کی راہ میں بہادری سے جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس افسران و جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جانیں قربان کیں، اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سلام اور ان کے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام شہدا نے انتہائی جرات اور بہادری کے ساتھ خطرناک مجرمان کا مقابلہ کیا، پولیس کچہ ایریا کے ڈاکوؤں اور شر پسند عناصر کوہر صورت کیفر کردار تک پہنچائے گی، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ شہدا پولیس کے اہل خانہ کی ویلفیئر میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صادق شہید پولیس لائنز،کچہ ماچھکہ پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں اداکی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او عمران احمد ملک، ڈی پی راجن پور دوست محمد، شہد کے ورثاء، پولیس افسران و اہلکاروں، سیاسی سماجی شخصیات و سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ کچہ ایریا پولیس مقابلہ میں 05 ڈاکو ہلاک، 04 زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے بزدلانہ حملے میں پنجاب کانسٹیبلری کے تین جوان امتیاز، جہانگیر اور طارق بھی شہید ہوئے، شہداء پولیس کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس افسران و جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جانیں قربان کیں، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان نے کہاکہ شہدا نے انتہائی جرات اور بہادری کے ساتھ خطرناک مجرمان کا مقابلہ کیا، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے کہاکہ شہدا کے اہلخانہ محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہیں، احسن طور پر پورا کیا جائے گا،ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک نے کہاکہ کچہ کریمینلز کے خلاف مزید طاقت و حکمت عملی کے ساتھ نبرد آزما ہوں گے.
(ہینڈ آؤٹ نمبر756)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
