وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی
صوبہ بھر میں جاری انسداد کائٹ فلائنگ مہم میں 10953 مقدمات درج، 11498 ملزمان گرفتار، لاکھوں پتنگیں اور چرخیاں برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، تمام اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری انسداد کائٹ فلائنگ مہم میں 10953 مقدمات درج کئے گئے، خونی کھیل و کاروبار میں ملوث 11498 ملزمان گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے 06 لاکھ 32 ہزار سے زائد پتنگیں اور 34 ہزار سے زائد دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں رواں برس 2401 مقدمات درج کرتے ہوئے 2466 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 49 ہزار پتنگیں اور 2154 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سرکل افسران کی قیادت میں  ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر754)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, July 31, 2024