پنجاب پولیس موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں موٹر سائیکل ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل

پنجاب پولیس موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں موٹر سائیکل ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل
ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر نے اپ گریڈیشن کے بعد جدید آلات سے مزین ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
ورکشاپ کی اپ گریڈیشن سے سرکاری بائیکس کی مینٹیننس کا کام مزید بہتر انداز میں بلا تاخیر مکمل ہو سکے گا۔ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن
 
لاہور 31 جولائی: پنجاب پولیس موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں موٹر سائیکل ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر نے اپ گریڈیشن کے بعد جدید آلات سے مزین ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ نجی کمپنی (اٹلس ہونڈا) کے تعاون سے ایم ٹی موٹر سائیکل ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کروایا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایس پی ایم ٹی ندا عمر چٹھہ، ہونڈا اٹلس کمپنی سے ضیاء الحسن خان،  وجاہت حیات، محمد عدنان اور محمد ایاز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر نے اپ گریڈیشن کا کام کروانے پر نجی کمپنی کے تعاون کو سراہا۔ ہونڈا اٹلس کی ٹیم نے ڈی آئی جی ٹیلی عمران احمر کو اپ گریڈیشن ورک بارے بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر نے کہا کہ ورکشاپ کی اپ گریڈیشن سے سرکاری بائیکس کی مینٹیننس کا کام مزید بہتر انداز میں مکمل ہو سکے گا، فورس کے زیر استعمال موٹر بائیکس کے مرمتی و تکنیکی کام اپنے وسائل میں بلا تاخیر مکمل ہوجائیں گے۔ عمران احمر نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور سرکاری امور کی انجام دہی کا عمل مزید برق رفتاری سے سر انجام پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر753)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, July 31, 2024