منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 104ملزمان گرفتار

Jul 31, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کاکریک ڈاؤن جاری،آئی جی پنجاب کی قیادت میں ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 244 چھاپے مارے گئے، مکروھ دھندے میں ملوث 104 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،104 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 71 کلو گرام چرس اور 970 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں برس 26فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 39249 ریڈز مارے گئے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث 18800 ملزمان گرفتار جبکہ 18286 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 11 ہزار173 کلو گرام چرس، ساڑھے 58 کلو گرام آئس، 204 کلو گرام ہیروئن برآمد، 278 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 10 ہزار854 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************