پولیس شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

Jul 31, 2024

 پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی باآسانی فراہمی میں مصروف عمل ہیں اور سال رواں میں اب تک 14 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں، رواں برس اب تک 03 لاکھ 93 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 06 لاکھ 90 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، تقریبا 04 ہزار شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 98 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 14 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی،91 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 44 ہزار شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 2708 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔

(روز نامہ جناح)

**********************