Jul 31, 2024
لاہور (نسیم قریشی سے)پنجاب میں بڑھتے ہوئےجرائم کی روک تھام میں پولیس کاکردار مثبت اور موثر بنانے کیلئے پولیس کے آپریشن اور انوسٹی گیشن دونوں ونگز اور ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمز لگانے اور فورتھ شیڈول کے افراد کو بینڈز(برسلٹ) پہنانے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت لا اینڈ آرڈر اجلاس میں پولیس کے آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگز کوباڈی کیمز (کیمرے) لگانے کی ہدایات دی گئیں ، اہلکار فیلڈ میں اپنے یونیفار کے سامنے کی جانب باڈی کیمز (کیمرے) لگائیں گے جن کی براہ راست ریکارڈنگ سیف سٹی میں ہو گی اس سے پولیس کی کارکردگی بہتر ہو گی اور ایویڈنس زیادہ بہتر طریقے سے محفوظ ہوسکے گی ، فورتھ شیڈول والوں کی محدود نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے بینڈز(برسلٹ) پہنانے کی ہدایت دی گئی۔
(روز نامہ جنگ)
**********************